اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شاہی قلعہ میں ثقافتی ایونٹ کا انعقاد منسوخ

02 Feb 2026
02 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شاہی قلعہ لاہور میں 6 فروری کو ہونے والا بسنت سے متعلق میگا ثقافتی شو منسوخ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایات پر شاہی قلعہ میں شو کے انعقاد کا فیصلہ واپس  لے لیا گیا، شاہی قلعہ جیسے تاریخی ورثے میں بسنت شو کے انعقاد پر سکیورٹی اور انتظامی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے نظرِ ثانی کی گئی، جس کے بعد ایونٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، شو کیلئے ہونے والی تمام تیاریاں فوری طور پر روک دی گئی ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بسنت سے متعلق یہ میگا ایونٹ 6 فروری کو شیڈول تھا، جس میں ملکی و غیر ملکی مہمانوں، سفارتی شخصیات اور اہم شخصیات کی شرکت متوقع تھی، منسوخی کے فیصلے کے بعد تمام متعلقہ سفارتی اور دیگر مہمانوں کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر متعلقہ محکموں کو فوری احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، جبکہ شاہی قلعہ جیسے قومی ورثے کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے مستقبل میں ایسے فیصلوں پر مزید احتیاط برتنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے