اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخوں میں 7 روپے کمی، قیمت 526 روپے کلو مقرر

30 Jan 2026
30 Jan 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے دام اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں، برائلر سستا، انڈے بدستور مہنگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق برائلر کے نرخوں میں 7 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 526 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم شہریوں کو صاف گوشت 570 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح زندہ برائلر کے نرخوں میں بھی 5 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ ریٹ زندہ برائلر 335 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 349 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر 363 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی، انڈوں کی قیمت 337 روپے فی درجن برقرار ہے، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں انڈے مہنگے داموں فروخت کئے جا رہے ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 9 ہزار 990 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے