اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا

29 Jan 2026
29 Jan 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 923 پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی، 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار  658 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 900 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 89 ہزار 183 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے