اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر کے نرخوں میں کوئی ردوبدل نہیں، نرخ 504 روپے کلو برقرار

27 Jan 2026
27 Jan 2026

(لاہور نیوز) شہر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم برائلر کے سرکاری نرخوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 504 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 550 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر کے نرخ بھی برقرار رکھے گئے ہیں، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 320 روپے فی کلو مقرر ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 334 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 348 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں بھی کسی قسم کی کمی دیکھنے میں نہیں آئی، انڈوں کی قیمت 337 روپے فی درجن برقرار ہے، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں انڈے مہنگے داموں فروخت کئے جا رہے ہیں۔

ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 9 ہزار 990 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے