اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر کے نرخوں میں 22 روپے کمی، قیمت 504 روپے کلو مقرر

26 Jan 2026
26 Jan 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں۔

برائلر کے نرخوں میں 22 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 504 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

بازار میں صافی گوشت 550 روپے فی کلو تک شہریوں کو فروخت کیا جا رہا ہے، زندہ برائلر کے نرخوں میں بھی 15 روپے فی کلو کمی دیکھنے میں آئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 320 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 334 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 348 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں آ سکی، انڈوں کی قیمت 337 روپے فی درجن پر برقرار ہے، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں انڈے مقررہ نرخوں سے مہنگے فروخت کئے جا رہے ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 9 ہزار 990 روپے مقرر کی گئی ہے۔

شہریوں  نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پولٹری مصنوعات کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف مل سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے