اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مانیٹری پالیسی کا اعلان آج، شرح سود میں کمی کی توقع

26 Jan 2026
26 Jan 2026

(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔

 

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں معاشی اعدادو شمار کا جائزہ لیا جا رہا ہے، گورنر سٹیٹ بینک اور مانیٹری پالیسی ممبران نئی پالیسی کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ افراط زر سٹیٹ بینک کے مقررہ اہداف کے مطابق رہنے کے باعث شرح سود میں مزید کمی کی توقعات ہیں۔فیڈریشن چیمبر آف کامرس نے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سینئر نائب صدر فیڈریشن ثاقب فیاض مگوں نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک موجودہ افراط زر کی شرح پر شرح سود میں بآسانی ایک فیصد کمی کر سکتا ہے، نئی شرح سود میں زیادہ سے زیادہ دو فیصد اور کم ازکم ایک فیصد کمی کی گنجائش موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی افراط زر کی شرح 5.6 فیصد اور رئیل ریٹ بھی کنڑول میں ہے، مہنگی بجلی، گیس سے صنعتوں کی پیداواری لاگت پہلے ہی بہت بڑھ چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے