اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کیلئے درخواست دائر

26 Jan 2026
26 Jan 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست آٹھویں جماعت کی طالبہ عالیہ سلیم  نے اپنی وکیل شیزا قریشی کی وساطت سے دائر کی، جس میں وقافی حکومت ،پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سوشل میڈیا بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور تعلیمی نشوونما پر منفی اثرات ڈال رہا ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے وہ بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے،ٹک ٹاک، فیس بک یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا کا استعمال کمسن بچوں کی نفسیات پر برا اثرات ڈالتا ہے۔

علاوہ ازیں درخواست گزار  نے استدعا کی سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم دیا جائے جبکہ عدالت بچوں کی عمر کے لحاظ سے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق رولز ریگولیشن بنانے کی بھی ہدایت دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے