اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شادی پورہ میں سبزی لینے گئی بزرگ خاتون کھلے مین ہول میں جا گری

23 Jan 2026
23 Jan 2026

(ویب ڈیسک) شادی پورہ کے علاقے میں سبزی لینے کیلئے گھر سے نکلی ایک بزرگ خاتون کھلے مین ہول میں جا گری، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کھلے مین ہول میں گرنے کے باعث بزرگ خاتون کے سر پر گہرا زخم آیا۔ انہیں فوری طور پر ریسکیو کے ذریعے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہیں، اہل خانہ کے مطابق خاتون کے سر پر 24 ٹانکے لگائے گئے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ سے علاقے میں سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں اور متعدد مین ہولز کھلے پڑے ہیں، جس کے باعث پہلے بھی کئی حادثات پیش آ چکے ہیں۔

شہریوں  نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سڑکوں کی مرمت اور کھلے مین ہولز کو بند کیا جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کو خطرے سے بچایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے