اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ماہ رجب میں ایک کروڑ 48 لاکھ زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی

22 Jan 2026
22 Jan 2026

(لاہور نیوز) ماہ رجب کے دوران زائرین مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔

 سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعداد و شمار کے مطابق صرف ماہ رجب میں اندرون اور بیرون ملک سے ایک کروڑ 48  لاکھ زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ 

 اعداد و شمار کے مطابق عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے 20 لاکھ زائرین مختلف ممالک سے آئے تھے۔  سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق دونوں اداروں کے مستند اعداد و شمار سے عمرہ زائرین کی تعداد میں بڑے اضافے کی نشاندہی کی گئی۔

زائرین کی آمد میں اضافہ سعودی حکومت کی جانب سے دی گئی سہولتوں اور خدمات پر اعتماد کا اظہار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے