اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان عالمی شراکت داریوں کے نئے دور میں داخل، زرعی تعاون میں اہم پیش رفت

22 Jan 2026
22 Jan 2026

(لاہور نیوز) ایس آئی ایف سی کی فعال سفارتی و معاشی حکمتِ عملی سے پاکستان عالمی سٹریٹجک شراکت داریوں کے نئے دور میں داخل ہو گیا۔

زرعی شعبہ میں اہم کامیابیوں کے ساتھ پاکستان  نے چین اور انڈونیشیا کے ساتھ زرعی و اقتصادی تعاون میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبہ میں 79 کمپنیوں کے ساتھ 4.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، پاک-چین زرعی سرمایہ کاری کے معاہدے 10 کلیدی شعبوں پر محیط ہیں جن میں فوڈ پروسیسنگ، ایگری ٹیکنالوجی، لائیو سٹاک اور دیگر شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیرِ تجارت جام کمال خان اور انڈونیشیا کے سفیر کی اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین چاول کی تجارت اور زرعی شعبہ میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرِ تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے صفِ اول کے چاول برآمد کنندگان میں شامل ہے جس نے معیار اور اعتماد کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں اپنی پہچان بنائی۔

انہوں  نے کہا کہ پاکستان کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات برآمدات میں اضافہ اور بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کی ساکھ کو مزید مستحکم کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے