اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہری سے 60 لاکھ روپے فراڈ کیس، ملزم لطیف کی عبوری ضمانت خارج

24 Nov 2025
24 Nov 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 60 لاکھ روپے ہتھیانے کے مقدمے کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

جسٹس عبہر گل خان  نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں الزام ہے کہ ملزم نے متاثرہ شہری سے بیرون ملک ویزہ اور روزگار دلوانے کا لالچ دے کر 60 لاکھ روپے وصول کئے۔

 عدالت نے مقدمے میں ملوث ملزم لطیف کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا، ضمانت مسترد ہونے پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر  نے ملزم لطیف کو احاطۂ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا۔

کیس کی مزید کارروائی آئندہ سماعت پر جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے