اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کے دھاندلی الزامات: وفاقی آئینی عدالت کا لارجر بنچ تشکیل

23 Nov 2025
23 Nov 2025

(لاہور نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواست 25 نومبر کوسماعت کے لیے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس امین الدین نے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا، جسٹس عامر فاروق پانچ رکنی لارجر بنچ کی سربراہی کریں گے۔

آئینی عدالت کے لارجر بنچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان ، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے سلمان اکرم راجہ نے ٹریبونل کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، 27 ویں ترمیم کے بعد تحریک انصاف کی درخواست کو آئینی عدالت ٹرانسفر کر دیا گیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے