اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا

07 Nov 2025
07 Nov 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم  نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت عدالت میں پنجاب حکومت، محکمہ ماحولیات، اور واسا سمیت دیگر محکموں کے افسران پیش ہوئے۔

دوران سماعت جسٹس شاہد کریم  نے ریمارکس دیئے کہ شہر میں کل سے دھواں چھوڑنے والی گاڑی نظر نہ آئے، جو گاڑی بھی دھواں چھوڑے اسے بند کر دیا جائے گا اور سڑکوں پر بینرز بھی آویزاں کئے جائیں۔

عدالت نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات کئےجائیں کہ سموگ دوبارہ نہ آئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے