اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پاک افغان کشیدگی پر تفصیلی گفتگو

12 Oct 2025
12 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک افغان کشیدگی اور دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

نواز شریف نے قومی معاملات پر اپنی رہنمائی فراہم کی، دونوں رہنماؤں نے پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے لئے مل کر کام کریں گے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے