اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاک فوج نے طالبان کو رات کی تاریکی میں حملہ کرنے پر منہ توڑ جواب دیا: عطا تارڑ

12 Oct 2025
12 Oct 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے طالبان کو رات کی تاریکی میں حملہ کرنے پر منہ توڑ جواب دیا۔

’دنیا نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ  نے کہا کہ طالبان رات کے اندھیرے میں پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، پاک فوج  نے مذموم سازش کو ناکام بنایا، رات کے اندھیرے میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی، پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا اور دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں استعمال ہونیوالے متعدد تربیتی کیمپس کو بھی تباہ کر دیا گیا

وزیرریلوے حنیف عباسی کی جانب سے ’دنیا نیوز‘ سے گفتگو میں کہا گیا کہ افغانستان  نے کبھی بھی پاکستان کو دل سے قبول نہیں کیا، افغانستان کو جب بھی موقع ملا پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا تاہم پاک فوج نے افغانستان کی 19 چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے، یہ اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، ہم اپنے ایک ایک شہید کے خون کے قطرے کا حساب لیں گے، افغانستان چند ٹکوں کی خاطر ہمارے دشمن بھارت سے جا ملا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ کے بعد وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پالیسی نے بھارت کو بےنقاب کیا، دنیا کو معلوم ہے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سےزیادہ قربانیاں دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے