اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فضائی آلودگی میں لاہورکا پہلا نمبر، بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

11 Oct 2025
11 Oct 2025

(لاہور نیوز) موسم تبدیل، صبح سویرے ہلکی خنکی محسوس ہونے لگی، شہر میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا آج پہلا نمبر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے اکتوبر کے آخر میں بارش برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

 دوسری جانب شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 212ریکارڈ  کی گئی، فضائی آلودگی کےاعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح 399 ریکارڈ کی گئی،غازی روڈ انٹرچینج میں فضائی آلودگی کی شرح 266،ڈی ایچ اے فیز 8 میں 262،ایف سی کالج کے اطراف 260 ،اقبال ٹاؤن 250،سید مراتب علی روڈ پرآلودگی کی شرح244 ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین نے فضائی آلودگی میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے