اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی

01 Oct 2025
01 Oct 2025

(لاہور نیوز) ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت خلیج پر موجود ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سسٹم 3 اکتوبر کو شدت اختیار کر کے 7 اکتوبر تک جاری رہے گا، اسلام آباد، راولپنڈی، گلیات، پنجاب میں 4 سے 6 اکتوبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے، 2 سے 7 اکتوبر تک خیبر پختونخوا میں آندھی، جھکڑ چلنے، بارش، ژالہ باری متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق کشمیر، گلگت بلستان، سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقے بھی اس سسٹم کے زیر اثر آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے