اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب بھر میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے فلڈ سروے کا آغاز

30 Sep 2025
30 Sep 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے فلڈ سروے کا آغاز کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اے سیز کو سروے ٹیموں کی معاونت و مانیٹرنگ کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پنجاب کے 26 اضلاع میں فلڈ سروے کیلئے 1629 ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں جو سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر سروے کا کام کر رہی ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق چند روز میں ہی ساڑھے 27 ہزار افراد کا ڈیٹا جمع کیا جا چکا ہے اور 48,071 ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کا سروے مکمل ہو چکا ہے، فلڈ سروے ٹیموں نے سیلاب سے منہدم ہونے والے 8,305 گھروں کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے، جبکہ سیلاب کے دوران ہلاک ہونے والے 1,712 مویشیوں کا ریکارڈ بھی جمع کر لیا گیا ہے۔

قصور میں سیلاب زدگان کے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے سروے کا آغاز یکم اکتوبر سے ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے