اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار دے دیا

24 Sep 2025
24 Sep 2025

(لاہور نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دے دیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس زیادتی کے مترادف ہے، انسانی دودھ کے حوالے سے قانون سازی میں کونسل کو شامل کیا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل نے دیت کے قانون میں ترمیم کی شقوں کی مخالفت کر دی، کونسل کے مطابق دیت کے قانون میں ترمیم کے لیے پیش کردہ بل سے اتفاق نہیں کرتے۔

کونسل کے مطابق دیت کی سونا چاندی اور اونٹ سے متعلق شرعی مقداریں قانون میں شامل رہنی چاہئے، بل میں چاندی کو حذف اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا ہے، شوگر کے مریضوں کے لیے حلال اجزا والی انسولین دستیاب ہے، حلال اجزا والی انسولین کی دستیابی پر خنزیر کے اجزاء پر مشتمل انسولین سے پرہیز کیا جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق قرآن کریم کے شہادت کے لیے رکھے گئے نسخے، شہادت کے بعد پاک صاف کر دیئے جائیں، اس مقصد کے لیے مناسب قانون سازی بھی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے