اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نیلا گنبد زیرزمین پارکنگ پلازہ منصوبے کو محکمہ ماحولیات کی مشروط منظوری

24 Sep 2025
24 Sep 2025

(لاہور نیوز) نیلا گنبد میں زیرزمین پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے منصوبے کو محکمہ ماحولیات پنجاب نے مشروط منظوری دے دی ہے۔

منصوبہ ٹریفک انجینئرنگ اینڈ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) کی جانب سے پیش کیا گیا تھا جس کے تحت سولہ کنال اراضی پر جدید طرز کا پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے گا۔

محکمہ ماحولیات نے اس منصوبے کیلئے تین سال کیلئے این او سی جاری کیا ہے، تاہم اس کے ساتھ سخت شرائط بھی عائد کی گئی ہیں تاکہ ماحولیاتی توازن متاثر نہ ہو، منصوبے کی منظوری سے قبل محکمہ ماحولیات نے واضح کیا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی درخت کو کاٹنے کی اجازت مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر نہیں دی جائے گی، اس کے ساتھ ٹیپا کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چھ سے سات فٹ کے ایک ہزار درخت خود لگائے تاکہ ماحولیاتی اثرات کا ازالہ کیا جا سکے۔

محکمہ نے مزید حکم دیا ہے کہ منصوبے کی تعمیر کے ہر مرحلے کی ماحولیاتی نگرانی کے لئے ایک ماہر ماحولیات تعینات کیا جائے جو تعمیراتی عمل کی نگرانی کرے گا، اس کے علاوہ ٹیپا کو سہ ماہی بنیادوں پر ماحولیاتی صورتحال سے متعلق رپورٹ محکمہ ماحولیات کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

محکمہ  نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ تعمیراتی مواد کو سڑکوں یا عام راستوں پر رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، بلکہ تمام مواد کو حفاظتی شیٹس کے اندر محفوظ رکھا جائے گا، گرد و غبار کو کنٹرول کرنے کے لئے روزانہ پانی کا چھڑکاؤ کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے