اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سہولت آن دی گو بازاروں کی تکمیل کیلئے اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر

24 Sep 2025
24 Sep 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عوامی ریلیف کی فراہمی کا مشن بھرپور انداز میں جاری ہے، زیر تعمیر "سہولت آن دی گو" بازاروں کی تکمیل کے لئے اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔

سہولت بازاروں کے گرد فری ہوم ڈلیوری سروس کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو اشیائے خورونوش گھر بیٹھے معیاری نرخوں پر میسر آ سکیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں اشیاء کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے سرپرائز وزٹ کریں گی تاکہ خریداروں کو محفوظ اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید  نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی اتھارٹی  نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 25 اضلاع میں 36 سہولت بازار فعال ہیں، جبکہ 11 اضلاع میں نئے "سٹیٹ آف دی آرٹ" بازار تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

ڈاکٹر کرن خورشید  نے 105 تحصیلوں سے متعلق سہولت بازاروں کی رپورٹس جلد پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے