اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نایاب طوطوں کے تحفظ، غیر قانونی خرید و فروخت روکنے کیلئے نئی پالیسی متعارف

17 Sep 2025
17 Sep 2025

(لاہور نیوز) پنجاب وائلڈ لائف نے صوبے بھر میں نایاب طوطوں کے تحفظ اور غیر قانونی خرید و فروخت روکنے کے لیے نئی پالیسی متعارف کرا دی۔

پالیسی کے تحت گھروں میں طوطے پالنے والوں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر لاہور ریجن عدنان ورک کے مطابق رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے، رجسٹریشن کے بعد ہر طوطے کو ایک رنگ پہنایا جائے گا جس پر اس کا نمبر درج ہوگا۔

عدنان ورک کے مطابق جو شہری گھروں میں شوقیہ طوطے رکھتے ہیں انہیں بھی اپنے پرندوں کی رجسٹریشن کرانا ہوگی، ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن کے مطابق گھریلو سطح پر بریڈنگ کرنے والوں اور دکانوں پر پرندے فروخت کرنے والوں کو الگ الگ کیٹگریز میں رجسٹر کیا جائے گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے