اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نجی پارکنگ سٹینڈز کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ

18 Sep 2025
18 Sep 2025

(لاہور نیوز) شہر میں قائم نجی پارکنگ سٹینڈز کو ریگولرائز کیا جائے گا۔

نجی پلاٹوں کے اندر پارکنگ سٹینڈز کو لائسنس کا اجراء کیا جائے گا اور پارکنگ لائسنس کی ہر سال تجدید کروانا ہو گی، ابتدائی طور پر شہر کے 242 پارکنگ سٹینڈز کی نشاندہی کر لی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید پارکنگ سٹینڈز کو ریگولرائز کیا جائے گا۔

نجی سٹینڈز پر پارکنگ فیس سرکاری نرخ کی نسبت زیادہ ہو گی جہاں موٹرسائیکل کے لئے 30 اور گاڑی کے لئے 50 روپے فیس مقرر کی گئی ہے، سرکاری نرخ موٹرسائیکل کے 10 اور گاڑی کے 30 روپے ہیں، اس منصوبے سے ایم سی ایل کو لائسنس فیس کی مد میں لاکھوں کی آمدن متوقع ہے۔

منصوبے سے قانونی و غیرقانونی پارکنگ کی بحث کا خاتمہ ہو گا، ایم سی ایل  نے تجویز پر ہوم ورک کرکے مسودہ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دیا ہے اور نجی پارکنگ سٹینڈز کو ریگولرائز کرنے کے لئے ڈی سی کی حتمی منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے