12 Sep 2025
(لاہور نیوز) موبائل سکواڈ ناکہ سگیاں کی کارروائی،10سال قبل قتل کر کے فرار ہونیوالا قاتل گرفتار ہوگیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم 2015 سے کوہاٹ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا،ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے لاہور میں روپوش تھا۔
ملزم پر کوہاٹ کے تھانہ گمبٹ میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے ،متعلقہ پولیس کے آنے تک ملزم رئیس چوکی سگیاں کی تحویل میں رہے گا۔
لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔
