اپ ڈیٹس
  • 343.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.79 قیمت فروخت : 39.86
  • یورو قیمت خرید: 323.91 قیمت فروخت : 324.48
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.27 قیمت فروخت : 368.92
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.77 قیمت فروخت : 199.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.98 قیمت فروخت : 77.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.76 قیمت فروخت : 916.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 421900 دس گرام : 361700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 386739 دس گرام : 331556
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5096 دس گرام : 4373
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

باٹا پور: مارکیٹ کا راستہ بند کرنے سے منع کرنے پر نوجوان قتل

12 Sep 2025
12 Sep 2025

(لاہور نیوز) باٹا پور میں سبزی منڈی جلو موڑ پر نوجوان کو مارکیٹ کا راستہ بند کرنے سے منع کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول نے واجد، عرفان، عمران اور شکیل کو راستہ بند کرنے سے روکنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے مارکیٹ کے سامنے اپنی ریڑھیاں لگا دی تھیں۔

تلخ کلامی کے بعد ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں عمران موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کے لواحقین نے جلو موڑ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کے بعد پولیس کی یقین دہانی پر تقریباً 5 گھنٹے بعد کینال روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمان اور مقتول کے درمیان ایک سال قبل بھی جھگڑا ہوا تھا اور ملزمان نے مقتول کی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ مقتول عمران نے اس سلسلے میں مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے