اپ ڈیٹس
  • 343.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.79 قیمت فروخت : 39.86
  • یورو قیمت خرید: 323.91 قیمت فروخت : 324.48
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.27 قیمت فروخت : 368.92
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.77 قیمت فروخت : 199.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.98 قیمت فروخت : 77.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.76 قیمت فروخت : 916.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 421900 دس گرام : 361700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 386739 دس گرام : 331556
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5096 دس گرام : 4373
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ : بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں، بی سی سی آئی نے بتا دیا

06 Sep 2025
06 Sep 2025

(لاہور نیوز) بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے گی یا نہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے حکومتی پالیسی سے آگاہ کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے پر بھارتی پالیسی کے حوالے سے کہا کہ جہاں تک بی سی سی آئی کی بات ہے ہم مرکزی حکومت کو فالو کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ پالیسی کے مطابق انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں بھارتی ٹیم کی شرکت پر پابندی نہیں، جہاں تک بی سی سی آئی کے مؤقف کا تعلق ہے، ہمیں وہی فالو کرنا پڑتا ہے جو مرکزی حکومت طے کرتی ہے۔

دیوجیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ بھارت کی حالیہ نئی پالیسی کسی بھی کثیرالملکی یا بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت سے متعلق نہیں روکتی، نئی پالیسی واضح طور پر کہتی ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے ایسے ممالک کے خلاف کھیلنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے جو بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات نہیں رکھتے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نے کہا کہ اس لیے بھارت کو کسی بھی کثیرالملکی ٹورنامنٹ میں تمام میچز کھیلنے ہوں گے، ایشیا کپ ملٹی نیشنز ٹورنامنٹ ہے اسی لیے ہم شرکت کریں گے، اسی طرح آئی سی سی ٹورنامنٹس جس میں ایسے ممالک جن کے ساتھ بھارت کے اچھے تعلقات نہیں ہیں وہ ہمیں کھیلنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک دوطرفہ تعلقات کی بات ہے وہاں ہم کسی دشمن ملک کے خلاف نہیں کھیلیں گے، ہم بھارتی حکومت اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی بنائی ہوئی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں، اس پالیسی میں نہ صرف کرکٹ بلکہ باقی کھیل بھی شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے