اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان شرکت نہیں کریگا

06 Sep 2025
06 Sep 2025

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان شریک نہیں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان یا کوئی نمائندہ بھارت نہیں جائے گا، یعنی  آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ سے متعلقہ کسی بھی تقریب یا سرگرمی کا پاکستان حصہ نہیں ہوگا۔

آئی سی سی نے 30 ستمبر کو گوہاٹی میں انڈیا، سری لنکا میچ کے موقع پر گرینڈ افتتاحی تقریب کا اعلان کیا ہوا ہے،  آئی سی سی کی جانب سے شریک ٹیموں کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن اور پریس کانفرنس بھی روایت ہے۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان ویمن ٹیم سری لنکا میں اپنے میچز کھیلے گی، پاکستان ویمن ٹیم میچز کے لیے پاکستان سے سری لنکا پہنچے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک انڈیا اور سری لنکا میں شیڈولڈ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے