اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے نیا لوگو منظور کر لیا

06 Sep 2025
06 Sep 2025

(لاہور نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے نیا لوگو منظور کر لیا۔

ایگزیکٹو کمیٹی نے صدر سید محسن گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں پی ایف ایف کے نئے لوگو کی منظوری دی۔صدر پی ایف ایف محسن گیلانی نے کہا ہے کہ پرانا لوگو پاکستان کی قومی شناخت اور وقار کی عکاسی نہیں کرتا تھا، نیا لوگو پاکستان کی ثقافت، روح اور عالمی امیج کو اجاگر کرے گا۔

پی ایف ایف کے مطابق نیا لوگو پاکستان کی فٹبال کی میراث اور مستقبل کی امنگوں کی علامت ہے، سپانسرز کے توقعات کے مطابق جدید اور نمائندہ لوگو متعارف کرایا گیا ہے۔پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ نیا لوگو پاکستان میں فٹبال کے احیاء اور عالمی سطح پر امیج مضبوط بنانے کا حصہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے