اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سہ ملکی سیریز: پاکستان نے یو اے ای کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

04 Sep 2025
04 Sep 2025

(لاہورنیوز)ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بناسکی، یو اے ای کی جانب سے علی شان شرفو 68 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 9 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور صاحبزادہ فرحان 16 جبکہ صائم ایوب 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کپتان سلمان آغا 7، محمد حارث 14 جبکہ حسن نواز 4 رنز بناکر چلتے بنے۔

تاہم فخر زمان اور محمد نواز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی مجموعی رنز کو آگے بڑھایا، فخر زمان 77 اور محمد نوا 37 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

یو اے ای کی جانب سے حیدر علی نے 2 جبکہ جنید صدیق، محمد روحد اور شروو پرشار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے