اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیائی شوٹنگ چیمپئن شپ: نوعمر پاکستانی شوٹر ٹاپ رینکنگ میں شامل

22 Aug 2025
22 Aug 2025

(ویب ڈیسک ) قازقستان کے شہر شمکینٹ میں جاری ایشیائی شوٹنگ چیمپئن شپ میں نوعمر پاکستانی شوٹر مہر خالق نے شاندار ڈیبیو کیا۔

بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پاکستانی شوٹر  نے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ میں 54 کھلاڑیوں میں سے ٹاپ 20 میں جگہ بنائی۔

مہر خالق  نے مجموعی سکور 627.9 کے ساتھ 18ویں پوزیشن حاصل کی، اِن کی سیریز کا بریک ڈاؤن یوں رہا: 103.2، 104.1، 104.2، 105.1، 104.8، 106.5، یعنی کُل 627.9۔

قومی شوٹر کا اگلا ایونٹ 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ہے جس میں ان کے پارٹنر سلیمان خان ہوں گے، یاد رہے کہ اس ایونٹ میں صرف ٹاپ 8 کھلاڑی ہی فائنل راؤنڈ تک پہنچ پاتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے