اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے وینیوز کا اعلان، میزبانی 3 ممالک کے سپرد

22 Aug 2025
22 Aug 2025

(ویب ڈیسک) کرکٹ جنوبی افریقا نے2027 کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ جنوبی افریقا نے وینیوز کا اعلان ون ڈے ورلڈکپ کے لیے لوکل آرگنائزنگ کمیٹی کے تشکیل کے موقع پر کیا۔

2027 ورلڈ کپ کے 54 میں سے 44 میچز جنوبی افریقا میں کھیلے جائیں گے، جنوبی افریقا کے 8 وینیوز ون ڈے ورلڈ کپ کے میچز کی میزبانی کریں گے۔

جوہانسبرگ، پریٹوریا، کیپ ٹاؤن، ڈربن، بلوئم فونٹین، ایسٹ لندن، پارل اور کیں برہا کو ون ڈے ورلڈکپ کی میزبانی دی گئی ہے جبکہ ورلڈ کپ کے باقی 10 میچز کی میزبانی زمبابوے اور نمیبیا کریں گے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ نمیبیا کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا جبکہ زمبابوے اس سے قبل 2003 میں بھی شریک میزبان رہ چکا ہے، جنوبی افریقا کو 2003 کے بعد ایک مرتبہ پھر ورلڈکپ کی میزبانی کا موقع ملا ہے۔

شائقین کرکٹ اس تاریخی ٹورنامنٹ کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں جس میں دنیا کی بہترین ٹیمیں ایک بار پھر عالمی ٹائٹل کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔

واضح رہے کہ 2027 ورلڈ کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے نے کرنی ہے، ون ڈے ورلڈ کپ 2027 اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے