اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دبئی: سہ فریقی سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم کے کیمپ کا آغاز

22 Aug 2025
22 Aug 2025

(لاہور نیوز) سہ فریقی سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کیمپ کا دبئی میں آغاز ہو گیا۔

آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں نے تین گھنٹے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، کوچز کی زیر نگرانی  بیٹرز اور باؤلرز نے نیٹ پر صلاحیتیں نکھاریں، اس سے قبل فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کی گئیں۔

واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کا آغاز 29 اگست کو ہو گا جس کے بعد گرین شرٹس یو اے ای میں ہی ایشیا کپ کھیلیں گی۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز اور ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم کی قیادت اس بار بھی آل راؤنڈر سلمان آغا کے سپرد کی گئی ہے۔

منتخب کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے