اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کیخلاف کھیلنے کی اجازت مل گئی

21 Aug 2025
21 Aug 2025

(لاہور نیوز) ایشیا کپ 2025 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت اور پاکستان کے خلاف میچز کی راہ ہموار ہو گئی، بھارتی حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کیخلاف کھیلنے کی اجازت دے دی۔

بھارتی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آسکتی ہیں تاہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز ہرگز نہیں ہو گی۔

ترجمان وزارت کھیل کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی بھارتی ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں ہو گی اور پاکستانی ٹیم اور کھلاڑیوں کو یہاں آنے نہیں دیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025ء 5 سے 21 ستمبر کے درمیان کھیلا جائے گا، شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں کم از کم دو مرتبہ 7 اور 14 ستمبر کو ایک دوسرے کے مدِ مقابل آئیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے