اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عامر نے ٹی 20 میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا

21 Aug 2025
21 Aug 2025

(ویب ڈیسک) فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرکے بڑا کارنامہ سرانجا م دے دیا۔

فاسٹ باؤلر نے کیریبیئن پریمیئر لیگ 2025 میں فابین ایلن کو آؤٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا، 33 سالہ محمد عامر اب تک ٹی 20 فارمیٹ میں 343 میچ کھیل چکے ہیں۔

محمد عامر کی ٹی 20 فارمیٹ میں باؤلنگ ایوریج 22.54 اور اکانومی 7.33 ہے، عامر نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے بعد دوبارہ پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹی 20 کرکٹ میں محمد عامر سے قبل وہاب ریاض نے 400 سے زائد وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، وہ 413 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے