اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر کی پوزیشن مستحکم، رضوان اور شاہین کی تنزلی

20 Aug 2025
20 Aug 2025

(لاہورنیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ 2 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں اور پاکستان کے محمد رضوان 5 درجے تنزلی کے بعد 27 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج پہلے نمبر پر آ گئے ہیں، کیشو مہاراج کی رینکنگ میں 2 درجے بہتری ہوئی ہے جس کے بعد سری لنکا کے مہیش تھیکشانا دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ، فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی 2 درجے تنزلی کے بعد 16 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 17 درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آ گئے ۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے