اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری، پاکستان اور عمان کی جگہ بنگلہ دیش اور قازقستان شامل

19 Aug 2025
19 Aug 2025

(لاہورنیوز)ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

29 اگست سے بھارت میں شروع ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان اور عمان کی جگہ بنگلہ دیش اور قازقستان کو شامل کر لیا گیا ہے،ایونٹ میں شریک آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

میزبان بھارت کو پول اے میں چین، جاپان اور قازقستان کے ساتھ رکھا گیا ہے، جبکہ پول بی میں ملیشیا، کوریا، چائنیز تائپے اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

افتتاحی میچ 29 اگست کو ملیشیا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ اسی روز بھارت اپنا پہلا میچ چین کے خلاف کھیلے گا۔ فائنل، تیسری پوزیشن اور پانچویں/چھٹی پوزیشن کے میچز 7 ستمبر کو ہوں گے۔

بھارتی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کیے جائیں گے، تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت آنے سے انکار کر دیا، ٹورنامنٹ منتظمین نے پیشگی طور پر پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش سے رابطہ کر رکھا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے