اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے پر تنقید نہیں ہونی چاہیے،سنیل گواسکر

20 Aug 2025
20 Aug 2025

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہےکہ بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔

رپورٹ کےمطابق اپنے ایک بیان میں سنیل گواسکر کا کہنا تھاکہ  کھلاڑی بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہیں، اگر حکومت نے ایک فیصلہ کیا ہے تو اس پر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے۔

سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ آخر کار کھلاڑی بی سی سی آئی کے کنٹریکٹ میں ہیں اور وہ حکومت سے ہدایات لیتے ہیں، اس معاملے میں کھلاڑی لاچار ہیں اور وہ صرف ایشیا کپ کھیلنے کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر حکومت انہیں کہتی ہے کہ کھیلو تو وہ کھیلیں گے اور اگر حکومت انہیں منع کرتی ہے تو وہ نہیں کھیلیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے