اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کرکٹر سرفراز احمد بجلی کی طویل بندش پر تلملا اٹھے

20 Aug 2025
20 Aug 2025

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی کراچی میں بجلی کی طویل بندش سے تنگ آگئے۔

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش سے کئی علاقوں میں اٹھارہ گھٹے سے زائد گزرجانے کے باجود بجلی اب بھی معطل ہے۔بجلی کی طویل بندش سے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی شدید متاثر ہوئے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں بجلی کی بندش پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا’ بھائی بفرزون کی بجلی بحال کردو،دس گھنٹے ہوگئے، اب تو یو پی ایس بھی بند ہوگیا‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کی بارش میں کے الیکٹرک کے 600 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے تھے جس کے باعث متعدد علاقے اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے