اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حضرت علی بن عثمان الہجویری ؒ کا 982 واں عرس اختتام پذیر

16 Aug 2025
16 Aug 2025

(لاہور نیوز) حضرت علی بن عثمان الہجویری ؒ المعروف داتا گنج بخش کا 982 واں عرس اختتام پذیرہوگیا۔

حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس مبارک کی تقریبات 3 روز تک جاری رہیں، عرس کی اختتامی دعا میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اوروزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر حاضری دی،پھول رکھے اورفاتحہ خوانی کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی  نے حضرت داتا گنج بخش ؒ کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی، خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین، مقبوضہ کشمیر اورفلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی دعا کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ سمیت بزرگان دین نے امن اور محبت کا درس دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے