اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وزیراعظم سے شاہزیب رند کے والد کی ملاقات، 50 لاکھ کا چیک پیش کیا

30 Jul 2025
30 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے مکس مارشل آرٹس فائٹر شاہزیب رند کے والد خیر محمد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران حکومت کی جانب سے شاہزیب رند کے نام 50 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا، وزیرِ اعظم نے شاہزیب کی بین الاقوامی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ان کے آئندہ مقابلوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ چند دن قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے عالمی شہرت یافتہ کمبیٹ فائٹر شاہزیب رند کو حکومتی وعدے پورے نہ کرنے پر معذرت کی، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس معاملے میں غلط فہمی کی وجہ سے تاخیر ہوئی، جس پر افسوس ہے اور ہم اس سے پیدا ہونے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ قومی ہیروز کی خدمات کو ہر سطح پر سراہا جاتا ہے اور وزیراعظم نے اس غیر ضروری تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری حل کے احکامات دیئے ہیں۔یاد رہے کہ شاہزیب رند نے حال ہی میں وزیراعظم سے وعدے پورے نہ ہونے پر شکوہ کیا تھا اور امید ظاہر کی کہ ان کی آواز سن لی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے