اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انجری کے باعث شاداب کی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک ہونے لگی

28 Jul 2025
28 Jul 2025

(ویب ڈیسک) انجری کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے ایشیا کپ 2025 میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق آل راؤنڈر شاداب تاحال کندھے کی انجری سے مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے ہیں،انہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں برطانیہ میں سرجری کروائی تھی۔

یہ وہی انجری ہے جس کے باعث وہ بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ٹی20 سیریز اور دورہ ویسٹ انڈیز سے بھی باہر رہے تھے۔میڈیکل ماہرین کے مطابق شاداب کو مکمل صحتیابی کے لیے کم از کم تین ماہ درکار ہیں جس کے پیشِ نظر ان کی اکتوبر سے قبل واپسی ممکن نظر نہیں آتی۔

ایشیا کپ کا انعقاد 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا جو اس سال ٹی 20 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔یہ ایونٹ آئندہ سال بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے لیے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال شاداب خان کے نائب کپتان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے