24 Jul 2025
(لاہور نیوز) نادر آباد ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈولفن ٹیم نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے ہونے کی فرار کی کوشش کی،ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزمان کو ایئرپورٹ روڈ کے قریب گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل، 2 موبائل فون، 01 پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد کر لی گئیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان عثمان اور علی رضا کو قانونی کارروائی کے لئے چوکی نادر آباد کے حوالے کر دیا۔
ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔
