اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاس اینجلس اولمپکس: کرکٹ مقابلے گیمز سے 2 دن قبل شروع ہوں گے

15 Jul 2025
15 Jul 2025

(لاہور نیوز) لاس اینجلس اولمپکس کا باضابطہ آغاز 14 جولائی 2028 کو ہوگا، لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ مقابلے گیمز سے 2 دن قبل شروع ہوں گے۔

اولمپکس انتظامیہ کے مطابق کرکٹ مقابلے 12 سے 29 جولائی 2028 کے درمیان کھیلے جائیں گے، 12 اور 13 جولائی مائنس 2 اور مائنس ون قرار دیئے گئے۔

اولمپکس انتظامیہ کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس سے ٹھیک تین برس قبل اولمپک مقابلوں کے شیڈول کی رونمائی کی گئی، کرکٹ مقابلے دو مراحل میں ہوں گے، پہلا مرحلہ 12 سے 18 جولائی جبکہ دوسرا مرحلہ 22 سے 28 جولائی تک ہوگا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ مقابلوں کا فائنل 29 جولائی کو کھیلا جائے گا، مینز اور ویمن کے مقابلوں کی ترتیب کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا، میڈلز ایونٹس اور میچز کی ترتیب کے حوالے سے فیصلہ اس سال کے آخر میں کیا جائے گا، مرد و خواتین کرکٹ مقابلوں میں 6، 6 ٹیمیں شامل ہوں گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام میچز پامونا کے فیئر گراؤنڈز کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

اولمپکس انتظامیہ کے مطابق کرکٹ کی اولمپکس میں 128 سال بعد واپسی ہوگی، آئی سی سی 17 سے 20 جولائی سنگاپور اجلاس میں کوالیفکیشن کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی، ٹیموں کی شمولیت ممکنہ طور پر آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے