اپ ڈیٹس
  • 343.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.79 قیمت فروخت : 39.86
  • یورو قیمت خرید: 323.91 قیمت فروخت : 324.48
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.27 قیمت فروخت : 368.92
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.77 قیمت فروخت : 199.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.98 قیمت فروخت : 77.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.76 قیمت فروخت : 916.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 421900 دس گرام : 361700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 386739 دس گرام : 331556
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5096 دس گرام : 4373
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: 6 ماہ میں مختلف و جوہات پر 66 افراد نے خودکشی کر لی

07 Jul 2025
07 Jul 2025

(لاہور نیوز) شہر میں خودکشی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران مختلف وجوہات پر 66 افراد نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا۔

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں 44 مرد اور 22 خواتین شامل ہیں، جنوری میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 9 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں، اسی طرح فروری میں خودکشی کے 11 واقعات میں 7 مرد اور 4 خواتین اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

مارچ میں خودکشی کے 6 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 4 مرد اور 2 خواتین نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، اپریل میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 8 مرد اور 4 خواتین نے خود کشی کر لی۔

مئی میں خودکشی کے 17 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 13 مردوں اور 4 خواتین  نے اپنی جان لی جبکہ جون میں خودکشی کے 8 واقعات میں 3 مرد اور 5 خواتین نے جان گنوائی، یاد رہے کہ خودکشی واقعات میں گھریلو تنازعات اور ذاتی نوعیت کے محرکات کار فرما رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے