
(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو ر سیف سٹی ہیڈکوارٹرز پہنچ گئے، یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں اور اہم مقامات کی سکیورٹی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔
سیف سٹیز سنٹر لائزڈ سسٹم کے تحت صوبہ بھر کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا، ایم ڈی سیف سٹیز محمد احسن یونس نے جلوسوں کی مانیٹرنگ انتظامات بارے بریفنگ دی۔
اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی مستنصر فیروز، آپریشن کمانڈر سیف سٹیز ایس پی شفیق چوہدری سمیت دیگر افسر بھی شریک تھے، بریفنگ میں بتایا گیا سیف سٹی سنٹر سے پولیس کمیونی کیشن افسران، ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ہیں جبکہ سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کے لنک سسٹم سے مختلف اضلاع میں مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔
آئی جی نے کہا کہ رواں سال سیف سٹیز کا دائرہ پنجاب کی 7 ہزار یوسیز تک بڑھانے کا پروگرام ہے، یوم عاشور کے جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی کیلئے تمام وسائل استعمال کیے گئے ہیں۔