اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گرین ٹاؤن: غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

06 Jul 2025
06 Jul 2025

(ویب ڈیسک) گرین ٹاؤن میں ایک اوباش نوجوان نے غیر ملکی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی اور اس کی رہائش گاہ تک پیچھا بھی کیا۔

پولیس کے مطابق ہراسگی کا شکا نائجیرین خاتون گرین ٹاؤن میں فیملی کے ساتھ رہائش پذیر ہے،  ہراسگی کی فوٹیج میں بھی دیکھا گیا کہ  خاتون بچے کے ساتھ گلی میں گھر کی طرف آرہی ہے کہ ایک اوباش نے اُس پر آوازیں کسیں اور پھر اسےدبوچنے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون اسے باتوں میں لگا کر اپنے گھر تک لے آئی اور خود اندر چلی گئی، ملزم ڈھیٹ نکلا اور خاتون کے گھر کی گھنٹی بجاتا رہا۔ خاتون کے بجائے اس کا شوہر باہر نکلا تو اوباش نے دوڑ لگا دی۔

نائجیرین خاتون کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے سیف سٹیز  اور  سی سی ٹی وی کی مدد سے حسن نامی ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس حراست میں ملزم آئی ایم سوری کی رَٹ لگاتا رہا۔

ملزم کی بروقت گرفتاری پر غیر ملکی خاتون نے پولیس اور پاکستانی قوم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے مضبوط چالان بنایا جائےگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے