
(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ یوم عاشور کی مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، لاہور پولیس کے10ہزار سے زائد افسران و اہلکار 227 مجالس اور 46عزاداری جلوسوں کو بھرپورسکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق یوم ِ عاشور پر16ایس پیزاور 47 ایس ڈی پی اوز سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ 136 ایس ایچ اوز/ انچارج انویسٹی گیشنزاور616 اپر سبارڈینیٹس بھی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
یوم عاشور پر2600سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار اور600 سے زائد ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کے افسران واہلکار بھی تعینات ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ یوم عاشور کی مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، یوم عاشورکی مجالس اور جلوسوں کی 7 / 24مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ڈبل سواری اور دفعہ 144 کے نفاذ کے حوالے سے پنجاب حکومت کی ہدایات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔
سی سی پی او نے افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نقص امن کی کسی بھی کوشش پر بلا امتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے،سینئر پولیس افسران کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ رومز سے تمام سرگرمیوں پرمسلسل نظر رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات جوان الرٹ ہو کر فرائض انجام دیں،بارش کے پیش نظرمجالس و جلوسوں کے راستوں کو انتظامیہ کی مدد سے بحال رکھا جائے، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ اور پی آر یوسمیت لاہور پولیس کے تمام ونگز آپس میں بہترین کوآرڈی نیشن رکھیں۔