اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.56 قیمت فروخت : 39.63
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.25 قیمت فروخت : 284.75
  • یورو قیمت خرید: 332.70 قیمت فروخت : 333.29
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.78 قیمت فروخت : 386.46
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.49 قیمت فروخت : 185.81
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.69 قیمت فروخت : 208.05
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.39 قیمت فروخت : 77.53
  • کویتی دینار قیمت خرید: 930.66 قیمت فروخت : 932.29
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 351200 دس گرام : 301100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321931 دس گرام : 276006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3879 دس گرام : 3329
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، اسرائیلی، امریکی حملے قابل مذمت قرار

22 Jun 2025
22 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

سی ایم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ایران اسرائیل جنگ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیر اعظم  نے اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کی، ان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کا پاکستان ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کرتے ہیں جب کہ زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو آئی اے ای اے کے تحفظ کے تحت تھیں، یہ حملے آئی اے ای اے کے قانون اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

وزیر اعظم  نے دوران گفتگو امن کے لئے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا اور  کہا کہ مذاکرات اور سفارتکاری آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے، کشیدگی میں کمی کیلئے فوری اجتماعی کوششیں ناگزیز ہیں ، اس تناظر میں پاکستان تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے