
22 Jun 2025
(لاہور نیوز) شہر میں ہونے والی بارش کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہوا ہے۔
لیسکو کے 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔بجلی کی فراہمی بند ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے۔
خیال رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، فیروزپور روڈ، کلمہ چوک، کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، انارکلی، اسلام پورہ، گلشن راوی اور سبزہ زار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش برسی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔