
(ویب ڈیسک) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے عالمی سطح کی ٹاپ 200 یونیورسٹیوں میں نمایاں مقام حاصل کرتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ میں اعلیٰ درجے کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں تسلیم کیے جانے، طبی تعلیم اورصحت کی دیکھ بھال میں بہترین کارکردگی پر عالمی سطح پرنمایاں مقام حاصل کر لیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پاکستان کی واحد پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹی ہے جہاں اوبسٹیٹریکس اینڈ گائناکالوجی کی چارسب سپیشیلٹیز کی منظوری کے بعد انڈکشن کا آغاز ہو چکا ہے۔
خالد مسعود گوندل نے اعلان کیا کہ یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے میڈیکل ایجوکیشن میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی سمیت اناٹومی اور کمیونٹی میڈیسن کے پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری دے دی ہے۔
یہ کامیابیاں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے عالمی تعلیمی تعاون، جدت پسندی، پائیدار ترقی اور معیاری تربیت کے فروغ کی مزید توثیق کرتی ہیں اور تعلیم کے اعلیٰ معیار کو یقینی بناتی ہیں۔ رائل کالجز یو کے کے صدور پروفیسر سارہ کلارک اور پروفیسر اینڈریو ایلڈر نے دورہ کے موقع پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو طبی تعلیم کا اعلیٰ ادارہ قرار دیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پاکستان کی واحد پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹی ہے جہاں اوبسٹیٹریکس اینڈ گائناکالوجی کی چارسب اسپیشیلٹیز (فیٹل میٹرنل میڈیسن، ریپروڈکٹیو اینڈوکرائنولوجی، یوروگائناکالوجی اور گائناکولوجیکل آنکولوجی) کی منظوری کے بعد انڈکشن کا آغاز ہوچکا ہے۔
اس کے علاوہ لیول 4 پروگرامز میں سمیت متعدد سپیشیلٹیز جن میں کریٹیکل کیئر میڈیسن ، نیونیٹل پیڈیٹرکس، گیسٹروانٹرالوجی، کمیونیٹی اینڈ پریونٹیو پیڈیٹرکس، ایمرجنسی میڈیسن، اینڈوکرائنولوجی اور ریوماٹالوجی کی منظوری کے بعد آغاز ہو چکا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے یہ اعلان کیا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ نے میڈیکل ایجوکیشن میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی سمیت اناٹومی اور کمیونٹی میڈیسن کے پی ایچ ڈی پروگراموں کی منظوری دے دی ہے اور یہ پروگرامز امسال شروع کر دیے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، ریسرچ ڈیپارٹمنٹ اور بزنس انکیوبیشن سنٹر سمیت تمام شعبہ جات شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔